اسلام آباد (نوائے وقت نیوز)ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے ٹریفک حادثے کیس میں نامزد امریکی دفاعی اتاشی کرنل جوزف کو سفارتی استثنیٰ حاصل تھا جس کے تحت وہ چلے گئے، جبکہ امریکہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان پر امریکہ میں مقدمہ چلایا جائے گا۔دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ جوزف کو سفارتی استثنیٰ حاصل تھا جس کے تحت وہ چلے گئیتاہم انہیں دیت کے معاملے کا علم نہیں ہے۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے اندر بھی مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے آوازیں اٹھ رہی ہیں، بھارت دنیا کی نظر مقبوضہ کشمیر سے ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھاکہ بھارتی میڈیا پاکستان کے حوالے سے غیرمعمولی طور پرفعال رہتا ہے۔منزہ ہاشمی کے معاملے پر انہوں نے کہا فیض احمد فیض کی بیٹی منزہ ہاشمی کو بھارت بلاکرمحصور کرنا اورخطاب نہ کرنے دینا قابل مذمت ہے۔ڈاکٹر فیصل کا کہناتھا پاکستان فلسطین کے معاملے پر دو ریاستی حل کا حامی ہے۔ فلسطین کا معاملہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل ہونا چاہیے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایران اور پی فائیو معاہدے کی حمایت کرتا رہا ہے۔ ایران پر یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔
پریس بریفنگ