رانا شاہد لطیف رانا نوید کرکٹ اکیڈمی اینڈ فاﺅنڈیشن کے کوارڈی نیٹر نامزد

May 18, 2018

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)رانا شاہد لطیف رانا نوید کرکٹ اکیڈمی اینڈ فاﺅنڈیشن کے کوآرڈینیٹر نامزد‘ تقریب کا اہتما م کیا گیا جس میںرانا نوید الحسن نے رانا شاہد لطیف کو رانا اکیڈمی اینڈ فاﺅنڈیشن کامرکزی کوآڈینیٹر نامزد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی دیا۔

اور اس امید کا اظہار کیا کہ رانا شاہد لطیف اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے فروغ کیلئے کام کرنےوالے افراد کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ انکی کاوشو ں کے باعث آج ضلع میںکرکٹ زندہ ہے اور نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے جبکہ رانا شاہد لطیف بھی ان افراد میں شامل ہیں جنہوں نے کرکٹ کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ہمیشہ اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور کرتے رہیں گے۔

مزیدخبریں