کولوریڈا (بی بی سی نیوز) ایک امریکی شہری کے پوسٹ مارٹم سے پتہ چلا ہے کہ اس کی ہلاکت اس وقت ہوئی جب ایک الیکٹرانک سگریٹ کے پھٹنے کے بعد اس کے ٹکڑے اس کی کھوپڑی میں جا لگے۔ تفتیش کرنے والے حکام کا کہنا ہے کہ اس الیکٹرانک سگریٹ کے پھٹنے سے اس شخص کے جسم کا 80 فیصد حصہ بھی جل گیا۔ 38 سالہ تاگمدگے ڈی ایلیا کو ریاست کولوریڈا میں شہر سینٹ پیٹرز برگ میں آگ بجھانے کے عملے نے ان کے جلتے ہوئے بیڈ روم سے نکالا۔ پیشے کے لحاظ سے وہ ایک ٹی وی پروڈیوسر تھے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ الیکٹرانک سگریٹ سے پہلی ہلاکت ہے۔ حکام نے ان کی ہلاکت کو ایک حادثہ قرار دے دیا ہے۔
الیکٹرانک سگریٹ پھٹنے سے امریکی شہری جھلس کر ہلاک
May 18, 2018