آواران: گڑھے کا آلودہ پانی پینے سے 2 افراد جاں بحق 50 سے زائد کی حالت غیر، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوٹس

May 18, 2018

کوئٹہ(بیورو رپورٹ)بلوچستان کے ضلع آواران میں گڑھے کا آلودہ پانی پینے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد کی حالت غیر ہوگئی، واقعہ آواران کے نواحی علاقے ٹرانچ میں پیش آیا، متاثرہ افراد میں سے کئی کی حالت نازک ہے جنہیں سول ہسپتال لسبیلہ اور حب کے مختلف نجی ہسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ دوسری جانب 4 افراد کو تشویش ناک حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے بھی واقعے کا نوٹس لے کر متاثرہ افراد کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کہ ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں