نقیب اللہ کیس: رائو انوار کو سب جیل میں رکھنے پر مدعی مقدمہ نے تحریری اعتراضات جمع کرا دیے

کراچی (آن لائن) نقیب الہ قتل کیس میں مدعی مقدمہ نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو جیل کے بجائے سب جیل قرار دی گئی ان کی رہائش گاہ میں رکھنے پر اپنے اعتراضات جمع کرائے ہیں۔تحریری اعتراض میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مفرور راؤ انوار کو سپریم کورٹ میں پیش ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا، راؤ انوار کو سپریم کورٹ کی ہدایت پر ریمانڈ کے لئے منتظم جج کے روبرو پیش کیا گیا، ایک ماہ کے ریمانڈ کے بعد ملزم کو جیل بھیجا گیا، ملزم نے کسی قسم کے سیکیورٹی خدشات کی شکایت نہیں کی لیکن اس کے باوجود 21 اپریل کو آئی جی جیل خانہ جات نے زبانی احکامات پر ملتان لائینز ملیر کینٹ کو سب جیل قرار دے دیا، سب جیل قرار دینے کا کوئی نوٹی فکیشن بھی پیش نہیں کیا گیا، راؤ انوار کو جیل کی بجائے سب جیل میں رکھنا غیر قانونی قرار دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...