اسلام آباد(آن لائن) نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پراے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے غیرملکیوں سے منشیات برآمد کرلی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرایئرپورٹ سکیورٹی فورس ( اے ایس ایف) کی جانب سے کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں غیرملکی جونسن کے سامان سے 1446 گرام جبکہ خاتون جینفرکے سامان سے 360 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ دونوں غیرملکی قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 233 سے دبئی جا رہے تھے۔