اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے پاکستان، آسٹریلیا اور دنیا بھر میں مسلمانوں کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آغاز پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں 1.8 ارب سے زائد مسلمانوں کیلئے رمضان روزہ، نماز اور صدقہ کا مہینہ ہے، مسلمان اور پاکستانی نہ صرف آسٹریلیا میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں بلکہ دنیا بھر میں اپنے روابط کو مضبوط بنا رہے ہیں، آسٹریلیا کی ہائی کمشنر کے طور پر، میں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کی کوششیں جاری رکھوں گی۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں آسٹریلین ہائی کمیشن کے مطابق مارگریٹ ایڈمسن نے کہا ہے کہ یہ رمضان ہمارے دو ممالک کے درمیان تعلقات کی تاریخ پر غور کرنے کا بھی اہم موقع ہے کیوںکہ اس سال ہم پاکستان میں آسٹریلیا کی سفارتی نمائندگی کی 70 ویں سالگرہ بنا رہے ہیں۔
آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن کی پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو آغاز رمضان پر مبارکباد
May 18, 2018