لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں نجی بینک کی برانچ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔اطلاع ملتے ہی رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان اور عدالتی عملہ بھی موقع پر آن پہنچا اور ریسکیو کے کام کی نگرانی کی۔ذرائع کے مطابق آگ لگنے اور آگ پر قابو پانے سے متعلق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ یاور علی کواطلاع دے دی گئی۔بینک ذرائع کے مطابق بروقت آگ پر قابو پانے کے باعث اکاونٹ ہولڈرز اور بینک کا تمام ریکارڈ اورکیش محفوظ رہا۔
لاھور ہائی کورٹ میں موجود نجی بنک میںآتشزدگی‘ ریسکیو عملے نے قابو پا لیا
May 18, 2018