شوکت خانم ہسپتال کا پہلا افطار ڈنر آج ہوگا

May 18, 2018

لاہور(نیوزرپورٹر)زکوٰۃ اکٹھی کرنے کے لیے شوکت خانم میموریل کینسرہسپتال کا پہلا افطار ڈنرآج لاہور میں ہوگا۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر کی جانب سے ہسپتال کے ڈونرز اور بہی خواہوںکے اعزاز میںچیریٹی افطار ڈنر ز کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں پہلا افطار ڈنر شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال لا ہور میں18مئی بروز جمعہ ہو گا۔ جس کے مہمانِ خصوصی چیئر مین شوکت خانم میموریل ٹرسٹ ، عمران خان ہوں گے۔

مزیدخبریں