مسلم لیگ ن نے گراس روٹ لیول پر ترقی کے عمل کو یقینی بنایا:پیراشرف رسول

فیرو زوالہ (نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ورکن صوبائی اسمبلی پیر اشرف رسول نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے گراس روٹ لیول پر ترقی کے عمل کو یقینی بنانے کیساتھ ساتھ عوام کے معیارزندگی کی بلندی کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہیں اس کی بدولت مسلم لیگ(ن) سب سے بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے ضلع بھر میں مسلم لیگ(ن)کلین سویپ کرے گی مسلم لیگ(ن) کے جلسوں میں عوام کا ٹھاٹھے مارتا ہواسمندر منفی سیاست کرنیوالوں کے منہ پر کسی طمانچہ سے کم نہ ہے اس موقع پردیگر ارکان بھی موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ این اے 120 کے علاقے کوٹ عبدالمالک،اٹاری، چار چک رسالہ سمیت دیگر مقامات پر جلسوں میں شرکت کرکے عوام نے آج ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ یہاں صرف اور صرف مسلم لیگ(ن) کے متوالے ہیں کسی اور جماعت یا مفاداتی لوگوں کے لئے کو ئی جگہ نہیں مسلم لیگ(ن) آئندہ الیکشن میں اپنی کارکردگی کی بنا پر کا میابی حاصل کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...