جمائمہ کے بھائی نے فلسطینیوں کے قتل عام کو جائز قرار دیدیا

لندن(این این آئی)لندن کی میئر شپ کے حصول میں ناکام ہونے اورموجودہ میئر صادق خان کے ہاتھوں بری شکست سے دوچارہونے والے برطانوی سیاست دان زیک گولڈ اسمتھ نے فلسطینیوں کی شہادت پر ان سے اظہار ہمدردی کے بجائے الٹا ان ہی کوقصور وار قرار دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زیک گولڈ اسمتھ امریکی سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل ہونے پر اتنے خوش اور شاداں ہیں کہ انسانی اقدارکو ہی بھول گئے اور اندر موجوداپنے اصل کو چھپانے میں ناکام ہو گئے اور اپنے جذبات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے جذبات کو منتقل کر دیا جس میںانہوں نے فلسطینیوں کی شہادتوں پر نمک پاشی کی ۔جمائما کے بھائی زیک نے فلسطینیوں کے قتل عام کو جائز قرار دینے کیلئے ایسی ایسی توجیحات پیش کیں کہ ان کی ذہنی صحت پر شبہ ہونے لگے۔زیک گولڈ اسمتھ اس سانحے پر اپنے ٹو ئٹ پیغام میں لکھتے ہیں کہ حماس کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہم سرحد کا خاتمہ کردیں گے اورقابضین کے جسموں کو چیر کر ان کے دل نکال لیں گے، حماس کاوزیر اعظم صورت حال کو اس نظر سے دیکھتا ہے جبکہ ہمارے بعض ارکان پارلیمنٹ بھی اسے گاندھی جی کے دھرنے سے تشبیہ دے رہے ہیں بہر حال یہ ڈرامہ اتنا سیدھا نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن