فیروز والا + شیخوپورہ (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) لاہور شرقپور روڈ کی آبادی مرنگ نو میں شوہر نے تیز دھار آلہ سے اپنی بیوی کی ناک کاٹ ڈالی۔ شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل۔ ناظم عرف ناجو کا بیوی شازیہ کے ساتھ گھریلو جھگڑا ہوا بہانے سے گھر سے باہر قریبی باغ میں لے جا کر چھری کے وار کر کے ناک کاٹ کر شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا۔ شرقپور پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی۔ زخمی خاتون شازیہ بی بی سات بچوں کی ماں ہے۔ شیخوپورہ میں باپ نے بیٹے سے جھگڑا، تلخ کلامی کرنیوالے 6 سالہ بچے کی زبان کو چھری سے کاٹ کر زخمی کر دیا۔ مضروب نزاکت علی ولد محبت علی سکنہ تھابل کو شریف ڈوگر نامی شخص نے چھری سے زبان پر کٹ لگا کر زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا، مضروب بچے کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایمرجنسی میں منتقل کر دیا گیا۔