اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) متحدہ عرب امارات نے گزشتہ روز ایک تقریب میں پاکستان میں رمضان کے لئے خوراک کے پیکٹوں کی تقسیم کا آغاز کر دیا۔ امارات کے ڈپٹی ہیڈ آف دی مشن عبدالعزیز اور وزیر مذہبی امور سردار یوسف بھی موجود تھے۔ ڈپٹی ہیڈ آف مشن نے کہا کہ پاکستان میں انسانی ہمدردی اور ترقی کے منصوبے متحدہ عرب امارات کی طرف سے پاکستانی بھائیوں کے لئے ایک تحفہ ہیں۔ یہ منصوبے متحدہ عرب امارات کی ہلال احمر سوسائٹی اور شیخ خلیفہ بن زید فاؤنڈیشن کی طرف سے ہیں۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات گہرے رشتوں میں منسلک ہیں۔
امارات کی طرف سے مستحقین میں رمضان خوراک پیکٹوں کی تقسیم
May 18, 2018