گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سی ٹی ڈی نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دو مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے دھماکہ خیزمواد برآمد کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی کی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر گگڑکے چوک پسرور روڈ کے قریب چھاپہ مار کارروائی کی اس دوران انہوں نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو مبینہ دہشت گردوں صمد خان اور توفیق کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشت گرد حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی پلاننگ میں مصروف تھے۔