ازبک صدر کی ٹرمپ سے ملاقات: کمپنیوںمیں4.8ارب ڈالر کے 20معاہدے

واشنگٹن( سنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ازبک صدر شوکت مرزیوف نے ملاقات کی ۔ دونوں رہنمائوں نے افغان، باہمی تعلقات بڑھانے تجارت سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سکیورٹی معاملات بشمول افغانستان میں استحکام پر بات کی ۔ ترجمان وائٹ ہائوس نے میڈیا کو بتایا مرزیوف نے افغان حکومت کیلئے اپنی حمایت کا یقین دلایا اور گزشتہ برس باہمی تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے ۔ ٹرمپ نے تسلیم کیا خطے میں استحکام کے لئے ازبکستان کا کردار بہت اہم ہے۔ ازبکستان تک ریل اور روڈ لنک بڑھانے پر بات کی گئی۔کمپنیوں نے 20معاہدے پر دستخط کئے جن کی مالیت 4.8ارب ڈالر ہے۔

ای پیپر دی نیشن