آئی پی ایل : رائل چیلنجرز بنگلور کی سن رائزرز حیدر آباد کے خلاف فتح

ملتان (سپورٹس ڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ کے51ویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے سن رائزرز حیدر آباد کو 14 رنز سے شکست دے دی۔ بنگلور میں کھیلے گئے میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے مقررہ20 اووروں میں6 وکٹوں پر 216 رنز بنائے۔ اے بی ڈی ویلیئرز 69 اور معین علی نے 65 سکور کیا۔ سن رائز رز حیدر آباد کے راشد خان 3 اور سدھارتھ کائول نے 2 وکٹیں لیں جواب میں سن رائز رز حیدر آباد 3 وکٹوں پر204 رنز بنا سکی۔ کین ولیمسن نے 81 سکور کیا۔ منیش پانڈے 62 پر ناٹ آئوٹ رہے۔ اے بی ڈی ویلیئرز کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...