ملتان (سپورٹس رپورٹر) انٹر کلب ڈسٹرکٹ گبز کرکٹ چیمپئن شپ کے میچ میں ملتان جم خانہ کرکٹ کلب نے عبداللطیف امرتسری کرکٹ کلب کو 222 رنز سے ہرا دیا ہے۔ ملتان جمخانہ کلب نے 299 رنز بنائے۔ شاکر قیوم 75‘ حبیب الرحمن 64‘ عزیز احمد40‘ شعیب اجمل20‘ خرم شوکت ‘ اسامہ احمد نے 23, 23 رنز بنائے۔ شیراز ‘ محمد امان3'3 ‘ محمد حسان 2‘ سبحان اور احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ عبداللطیف امرتسری کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 77 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ساجد بلال نے 47 رنز بنائے۔ اسامہ احمد 5‘ شاکر قیوم2‘ شعیب اجمل‘ عدیل لیاقت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ مین آف دی میچ اسامہ احمد قرار پائے۔