ملتان(سپورٹس ڈیسک)فرنچ اوپن چیمپئن لٹویا کی جیلینا اوسٹاپنکو نے برطانوی سٹار جوہانا کونٹا کو اٹالین اوپن سے باہر کردیا ہے ۔گزشتہ سال ومبلڈن میں سیمونا ہالیپ کو شکست دینے کے بعد جوہانا ابھی تک تمام ٹاپ ٹین کھلاڑیوں سے ہاری ہیں۔5سیڈڈ 20سالہ اوسٹا پنکو نے عالمی نمبر25کونٹا کیخلاف 4-6,3-6,6-2سے کامیابی حاصل کی کامیابی کیساتھ اوسٹا پنکو ایونٹ کے کوارٹر فائنل مرحلہ میں داخل ہوگئی ہیں۔مقابلہ 2گھنٹے اور 13منٹ تک جاری رہا ایک اور میچ میں موجودہ چیمپئن یوکرین کی ایلینا سویٹولینا نے روس کی داریا کیسٹکینا کو 2-6,3-6,6-0سے کورٹ بدر کیا۔کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ 2بارگرینڈ سلام ونر انجلیق کیربر سے ہوگا۔جنہوں نے یونان کی ماریا سکاری کو 1-6,1-6سے شکست دی۔
اٹالین اوپن جیلینا اوسٹا پنکو نے جوہا ناکونٹا کو شکست دے دی
May 18, 2018