تلہ گنگ(نا مہ نگار)کاسمیٹکس اور شیمپو بنانے والی نجی کمپنی نے ضلع چکوال میں دکانوں اور اسٹورز میں کمپنی کے نام پر موجود جعلی اشیاء کی موجودگی اور خریدو فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے اپنے انسپکٹرکے ذریعے چھاپوں کاسلسہ شروع کر دیا اس دوران تلہ گنگ اور گردونواح میں کئی دکانوں پر چھاپے مارے گئے تین جنرل سٹور سے کمپنی کے نام پر جعلی مصنوعات پکڑی گئی ہیں کمپنی کے انسپکٹر نے جنرل سٹور مالکان کے خلاف قانونی کاروائی کے لیے تھانہ سٹی تلہ گنگ میں درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔