چوہدری نثارنے ٹیکسلا سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کااعلان کرکے مخالفین کی نیندیں حرام کردیں

May 18, 2018

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما وچیئرمین یوسی90ملک لیاقت حسین نے کہا ہے کہ چوہدری نثارعلی خان نے ٹیکسلا کے قومی اسمبلی کے حلقہ سے الیکشن لڑنے کااعلان کرکے مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں،چوہدری نثارعلی خان نے ٹیکسلا اور راولپنڈی کے حلقوں میں ریکارڈترقیاتی کام کرائے ہیں عوام کے دلوں میں چوہدری نثارعلی خان کی عزت واحترام پہلے سے بھی بڑھ گئی ہے انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں چوہدری نثارعلی خان دونوں قومی اسمبلی اورجن صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے انہوں نے الیکشن لڑنے کااعلان کیا ہے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے،ان خیالات کااظہارانہوں نے یوسی چک جلال دین میں جاری ترقیاتی کاموں کامعائنہ کرنے کے دوران اہلیان علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ چک جلال دین میں چوہدری نثارنے گلیوں،سڑکوں کی تعمیر وترقی کیلئے ساڑے تین کروڑ روپے کے فنڈز دیے جن کی بدولت آج چک جلال میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام ہوچکے ہیں جو تھوڑے بہت ترقیاتی کام رہ گئے ہیں ان پر بھی جلد کام شروع ہوجائیگا چک جلال دین سے چوہدری نثارکوالیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔

مزیدخبریں