میگھن کی آمد، شہزادہ ہیری کی شیو اور ملکہ کی ٹوپی،شاہی شادی پر شرطیں لگ گئیں

لندن(این این آئی) برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کل(ہفتہ کو) رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں، اس شاہی شادی کے خوب چرچے تو ہو ہی رہے ہیں، ساتھ ساتھ عجیب و غریب شرطیں لگانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا کے ایک بڑے سپورٹس گیمبلنگ ہاؤس سے وابستہ پیڈی پاور نے 13 شرطوں کی تجویز پیش کی، تاکہ سٹے باز اس میں حصہ لے سکیں۔ان شرطوں میں سے کچھ یہ ہیں کہ کہیں میگھن شادی کی تقریب میں لیٹ تو نہیں ہوجائیں گی؟شہزادہ ہیری شیو کریں گے یا نہیں؟کیا ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم سبز ٹوپی پہنیں گی؟کیا میگھن مارکل کے ساتھی اداکار پیٹرک ایڈمز شادی میں شریک ہوں گے؟مرکزی ڈش کے طور پر کیا پیش کیا جائے گا؟کیا شادی میں بارش ہوگی؟ (جیسا کہ یہ بارشوں کا موسم ہے)جوڑے کا پہلا بچہ کس سال میں پیدا ہوگا اور اس کا نام کیا ہوگا؟ یہ اور اس جیسی کئی عجیب شرطیں شاہی شادی پر لگائی جارہی ہیں۔دوسری طرف میگھن کے والد کی شادی میں شرکت کے بارے میں بھی متضاد خبریں گردش کر رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن