اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کی صدارت میں تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ پاکستان کا ہنگامی اعلیٰ سطحی اجلاس اہم عالمی و قومی امور کے بارے میں قرارداد وں کی منظوری اور ماہِ صیام کے پروگراموں ، تنظیمی فیصلوں کے بعد جمعرات کوختم ہوگیا ۔ٹی این ایف جے کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید قمرحیدرزیدی کے مطابق اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ رمضان المبارک میں عبادتگاہوں،حساس قومی املاک اورپبلک مقامات پر سیکیورٹی کو ہر قیمت پر یقینی بنائے ،الیکٹرانک ،پرنٹ میڈیا پر مکتب تشیع کو برابر کی سطح پر کوریج دی جائے۔قراردادمیں باورکرایاگیاکہ غزہ میں نہتے بیگناہ فلسطینیوں کا قتل عام سیاہ ترین باب اورمسلم حکمرانوں کی منہ پرطمانچہ ،عالمی سرغنہ امریکہ اسکے پٹھوئوں کی کارستانی ہے ۔ایک قرارداد میں تحاریک حریت کشمیر و فلسطین کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا گیا،قرارداد میں مسلم ممالک سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ متحد ہو جائیں ،اتحاد کی طاقت سے ہی دہشت گردوں کو شکست اور کشمیر و فلسطین و قبلہ اول کی آزادی کو یقینی بنایاجا سکتا ہے۔قرارداد میں غزہ میں نہتے اوربیگناہ فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی اوروہاں جاری قتل عام کی مذمت کی گئی اورباورکرایاگیاکہ قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کی جانب سے اعلان کردہ جمعہ2رمضان کویوم یکجہتی فلسطین کے موقع پرپرامن احتجاجی مظاہرے اورریلیاں نکالی جائیںگی۔