اسلام آباد (جنرل رپورٹر ) نیشنل پیس کونسل کے زیراہتمام ملک بھر میں مختلف شعبوں کے اندر نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو "امن ایوارڈ "سے نوازا گیا۔ ایوارڈ کے لئے نامزدگی با قاعدہ طور پر ماہرین پر مشتمل کمیٹی نے کی، ایڈورٹائزنگ کی فیلڈ میں قابل قدر خدمات سرانجام دینے پر ایوارڈ میڈاس گروپ کے انعام اکبر اور اخباری دنیا کا ایوارڈ مدثر اقبال بٹ کے نام رہا۔ تقریب کی صدارت نیشنل پیس کونسل کے چیئرمین غلام مصطفی انصاری نے کی اس موقع پر خصوصی طورپر ممبر قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص ، ممبر قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری شازیہ سہیل میر ، ایڈیشنل سیکرٹری قومی سلامتی کمیٹی خوشدل خان ملک ، برگیڈیئر (ر) اسلم خان ، کرنل (ر) ممتاز خان نیازی ، لالہ جان اچکزئی ایڈوائزر ٹو سی ایم بلوچستان ، ملک مظہر جاوید ایڈوکیٹ ،ملک محمد زبیر چیئرمین سارک ممالک چیمبر آف کامرس ، سینیئر کالم نگار و صحافی جاوید ملک ، حفیظ عثمانی منصور ریحان حسن (یورپ) راجہ مقصود اختر( یو اے ای ) تاجر رہنما اجمل بلوچ ، چوہدری محمد عرفان ، این پی سی کے مرکزی راہنما ناصر شفیع ، رانا محمد طارق ،مقصود احمد کیانی ، حیدر حسین ، ایاز احمد پراچہ ، سردار صلاح الدین ایم حسنی ، مقصود احمد ساون ، حبیب اللہ ، چوہدری محمد انور ، چوہدری تنویر للہ ، سکندر وسیم ،رحیم اللہ بنگش ، مظفر شاہ (ملائیشیا ) اظہار شعر ڈی ایس پی صوابی اور دیگر نے خصوصی طور پر جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر سے کثیر تعدادمیں خواتین و حضرات نے شرکت کی