اسلام آباد (جنرل رپورٹر)بہارہ کہو کے نواحی علاقہ نیو منگیال ،توحید آباد ،نیو سبھن،پنڈ بھاری اور کوٹ ہتھیال کے مکینوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری کی خصوصی دلچسپی پر تمام علاقوں میں گیس کی پائپ لائنیں بچھانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔یونین کونسل چار کے چیئرمین ملک اشتیاق ،وائس چیئرمین سید اعجاز حسین اور کونسلر چوہدری ارشد نے اہل علاقہ سے کیا گیا وعدہ پورا کروا دیا ،ن لیگ کی حکومت میں بہارہ کہو کے تمام قصبوں میںگیس کی پائپ لائنیں بچھانے کا کام شروع ہو چکا ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ بہارہ کہو کے مکینوں کا دیرینہ مسئلہ ن لیگ کی حکومت نے حل کر دیا ہے کیونکہ گیس کا مسئلہ سنگین ہوتا جا رہاتھا تاہم یونین کونسل کے چیئرمین و وائس چیئرمین نے جو وعدہ کیا تھا اس کو انتھک کوششوں سے پایہ تکمیل تک پہنچا دیا ہے جس علاقہ مکین ان کے ممنون ہیں۔