خانیوال (نمائندہ خصوصی )صدر موٹرکارڈیلرایسوسی ایشن پیر سید ناصر شاہ نے کہا ہے کہ ماہ صیام سے تقویٰ وپرہیز گاری کا درس ملتا ہے رمضان المبارک کے بابر کت مہینے میں ہمیں زیادہ سے زیادہ عبادات کا اہتمام کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوںنے مزیدکہاکہ اس مقدس مہینے میں جہنم کے دروازے بند اور جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں انہوںنے کہاکہ رمضان قرآن کا مہینہ ہے اور قرآن عظیم الشان کے اندر ہمارے لئے مکمل ہدایت اور ہر قسم کی رہنمائی موجود ہے ۔