واسا نے حالیہ بارشوں سے راول ڈیم میں ایک فٹ مزید پانی آنے پر سکھ کا سانس لیا

May 18, 2018

راولپنڈی (عزیز علوی) واسا نے حالیہ بارشوں سے راول ڈیم میں ایک فٹ تک مزید پانی آنے پر اطمینان کی سانس لی ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے بھی واسا کو آگاہ کیا ہے کہ رمضان المبارک میں اکا دکا بارشیں ہوں گی راولپنڈی شہر اور پوٹھوہار ٹائون کی چند یوسیز میں واسا روزانہ چھ کروڑ ملین گیلن پانی سپلائی کرتا ہے یکم رمضان سے ایک روز قبل ملک گیر لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے واسا کی واٹر سپلائی میں بڑا تعطل پیدا ہوا کیونکہ واسا کی موٹریں اور ٹیوب ویل سرے سے نہیں چل سکے تھے جبکہ جمعرات کو یکم رمضان المبارک کے روز بھی واسا اپنے گذشتہ روز کے سپلائی خسارے میں الجھا رہا کیونکہ یکم رمضان کو بھی دن بھر لوڈ شیڈنگ ہوتی رہی جس سے ٹیوب ویل چلنے میں مشکلات رہیں تاہم واسا کو اس بات پر اطمینان ہے کہ رمضان المبارک میں دن کے وقت شہری زیادہ پانی استعمال نہیں کرتے البتہ رمضان المبارک کے پہلے جمعۃ المبارک کے روز واسا حکام نے صارفین کوپانی کی سپلائی تسلسل میں رکھنے کی حکمت عملی بھی تیار کرلی ہے جس کیلئے سپلائی جمعہ کے وقت سے چند گھنٹے پہلے شروع کی جائے گی تاکہ شہریوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے تیاری میں کسی جگہ بھی پانی کے باعث مشکلات درپیش نہ ہوں ادھر واسا حکام کو اس بات پر بھی اطمینان ہے کہ جونہی خانپور ڈیم اور راول ڈیم سے ملنے والی سپلائی میں کوئی کمی ہوئی تو وہ واسا کے واٹر سپلائی آپریشن کو متاثر نہیں کرے گی کیونکہ رمضان المبارک کے کچھ ہی دنوں بعد بارشوں کا پری مون سون سیزن شروع ہوجاتا ہے جس سے دونوں ڈیموں میں پانی کی سطح حوصلہ افزاء حد تک بہتری میں آجاتی ہے ۔

مزیدخبریں