لاہور(نمائندہ خصوصی) لاہور میں متعدد وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کی نقدی،گاڑیوںاوردیگرقیمتی سامان سے محروم ،زرائع کے مطابق با دامی با غ کے علاقے میںڈاکوؤں نے شکیل اور اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر2لاکھ 75ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ کرفرارہوگئے ،گر ین ٹا ئو ن کے علاقے میں 2موٹرسائیکل سوارڈاکو رشیداور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر1لاکھ روپے20ہزارروپے نقدی و زیورات۔گڑ ھی شا ہو ڈاکو اشتیا ق اور فیملی سے گن پوائنٹ پر90ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات،منا واں کے علاقے سے ڈاکو با براور فیملی سے1لاکھ روپے نقدی و طلائی زیورات ۔سمن آ با د کے علا قہ میں ڈاکواویس اور فیملی سے1لا کھ 40ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے،جبکہ مغل پو رہ کے علاقے میںڈاکوگن پوائنٹ پرسفیا ن سے1لا کھ 20ہزار اور موبائل فون،لٹن روڈ سے ڈاکواحسا ن سے90ہزارنقدی اور موبائل فون،ہڈ یا رہ میں قد یرسے ڈاکوگن پوائنٹ پر80ہزارنقدی اورموبائل فون ،نو لکھاسے ڈاکوگن پوائنٹ پر نعما ن سے75ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ نو اب ٹا ئو ن اورما ڈل ٹا ئو ن سے گاڑیاں اورشا د با غ ،نو لکھا،شیراکوٹ،شا ہد رہ ،شفیق آ با د کے علاقے سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔
ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں کی لوٹ مار، گاڑیاں، موٹرسائیکلیں چوری
May 18, 2019