لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے رکن پنجاب اسمبلی سیدہ مومنات عرف جگنو محسن کو بجھوائے زرعی ٹیکس کی نوٹسز کیخلاف دائر درخواست کی سماعت سے معذرت کر لی ۔جسٹس شاہد کریم کے روبرو سیدہ مومنات عرف جگنو محسن کی درخواست سماعت کیلئے پیش کی گئی ۔شان تو فاضل جج کے نے باور کرایا کہ اسی نوعیت کی درخواستیں جسٹس شاہد جمیل خان کے پاس زیر سماعت ہے. فاضل جج نے قرار دیا کہ مناسب ہے جسٹس شاہد جمیل خان ہی ان درخواستوں پر سماعت کریں درخواست میں استدعا کی گئی کہ زرعی ٹیکس کے نوٹسز کو کالعدم قرار دیا جائے. درخواست پر مزید کارروائی 3 جون کو ہوگی۔
جسٹس شاہد کریم کی ایم پی اے جگنو محسن کی درخواست پر سماعت سے معذرت
May 18, 2019