اسلام آباد )ٓؑٓؑٓؑاعظم گِل سے) سپریم کورٹ کے 16 ججزمیںسے 7 ججزکو 2030 تک چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھالنے کا موقع ملے گا تاہم 9ججز صاحبان یہ اہم ترین عہدہ ملنے سے قبل ہی ریٹائر ہوجائیں گے۔ ملک کی سب سے بڑی عدالت میں اس وقت چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ سمیت17ججزموجود ہیں ، جسٹس شیخ عظمت سعید 27اگست، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ 20دسمبر2019، آنے والے چیف جسٹس گلزار احمد یکم فروری 2022کو ریٹائر ہونگے ، جسٹس مشیر عالم 17اگست2021، جسٹس عمر عطا بندیال16ستمبر2023، جسٹس قاضی فائز عیسی 25اکتوبر2024، جسٹس مقبول باقر 04اپریل2022، جسٹس منظور احمد ملک 30اپریل 2021،جسٹس سردار طارق مسعود 10مارچ2024، جسٹس فیصل عرب 04نومبر2020، جسٹس اعجازالاحسن 04اگست2025، جسٹس مظہر عالم میاں خیل 13جولائی 2022جسٹس سجاد علی شاہ 13 اگست2022، جسٹس منصور علی شاہ 27نومبر2027جبکہ جسٹس منیب اختر13دسمبر2028اور جسٹس یحیی آفریدی 22 جنوری 2030 کو عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔ سپریم کورٹ کے موجودہ 16 ججز میں سے 7 کو چیف جسٹس کا منصب سنبھالنے کا موقع ملے گا۔اس فہرست میں جسٹس گلزار احمد، جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس قاضی فائز عیسی ، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحیی آفریدی شامل ہیں۔آئین پاکستان کے مطابق سپریم کورٹ کے جج کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سال مقرر ہے اور چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد سینئر ترین جج کو چیف جسٹس کا عہدہ تفویض کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ کے دیگر 9 ججز صاحبان چیف جسٹس کے منصب پر پہنچنے سے قبل ہی ریٹائر ہوجائیں گے۔ 18 جنوری کوعہدہ سنبھالنے والے جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی20 دسمبر کو ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس گلزار احمد اس عہدہ پر فائز ہوں گے اور وہ یکم فروری 2022 کو چیف جسٹس کے عہدہ سے ریٹائر ہوجائیں گے، ان کے بعد 2 فروری کو جسٹس عمر عطا بندیال، چیف جسٹس کا منصب سنبھالیں گے اور وہ 16ستمبر 2023 تک اس عہدے پر برقرار رہیں گے۔جسٹس عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسی، چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کا عہدہ سنبھالیں گے اور وہ 25 اکتوبر 2024 تک چیف جسٹس کے عہدے پر فائز رہیں گے۔ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس اعجاز الاحسن، چیف جسٹس مقرر ہوں گے اور وہ 4 اگست 2025 کو ریٹائر ہو جائیں گے، ان کی جگہ جسٹس سید منصور علی شاہ، چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالیں گے۔ جسٹس سید منصور علی شاہ 27 نومبر2027 کو ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچیں گے اور ان کی جگہ جسٹس منیب اختر کو چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کا عہدہ سنبھالنے کا موقع ملے گا۔جسٹس منیب اختر 13 دسمبر 2028 کو ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچ کر سبکدوش ہوں گے اور ان کی جگہ جسٹس یحیی آفریدی چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان مقرر ہوں گے جبکہ وہ 22 جنوری 2030 کو ریٹائر ہوں گے۔
سپریم کورٹ کے 7 ججزکو 2030 تک چیف جسٹس آف پاکستان بننے کا موقع ملے گا
May 18, 2019