منڈی شاہ جیونہ (نامہ نگار) گھریلو لڑائی جھگڑے پر نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ مرحوم کی شادی کی رسمیں ادا کرنے کے بعد سپردخاک کر دیا گیا۔ علاقہ رحمانہ کے بیس سالہ شاہ زیب کا اپنے بھائی صادق کیساتھ جھگڑا ہوا جس پر شاہ زیب نے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں۔ طبیعت بگڑنے پر اس کو شاہ جیونہ ہسپتال میں لے جا رہے تھے کہ راستے میں ہی دم توڑگیا۔ بیس سالہ شاہ زیب کنوارا تھا اور اس کی شادی کی رسمیں ادا کرنے کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔