پیر محل +چیچہ وطنی + کسووال (نامہ نگاران) چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں میں 7 سالہ بچے سے زیادتی‘ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 39/12-L میں 7 سالہ احمد رضا بال کٹوانے کیلئے حمام پر گیاتھا تو حمام پر موجود زاہد نامی نوجوان نے احمد رضا کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بچے کے شور مچانے پر اہل علاقہ آ گئے جس پر ملزم فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم زاہد کو گوجرہ سے گرفتار کر لیا۔
پیر محل: لڑکے‘ چیچہ وطنی میں 7 سالہ بچے سے زیادتی
May 18, 2019