ساہیوال/ سرگودھا (نامہ نگار) بدچلنی کے شبہ میں بھانجے نے فائرنگ کر کے اپنی خالہ کو قتل کر دیا، مقتولہ شکیلہ چار بچوں کی ماں تھی۔تفصیلات کے مطابق قصبہ نواں لوک کھروکہ میں چار بچوں کی ماں تیس سالہ شکیلہ کے کردار پر اسکے بھانجے نعیم کو شک تھا نعیم نے پسٹل سے فائرنگ کر کے اپنی خالہ شکیلہ کو قتل کر دیا۔ مقتولہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال پہنچا دیا گیا پولیس تھانہ ساہیوال نے قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔