ملتان( آن لائن )جنوبی پنجاب کے مرکزی شہر ملتان سمیت اردو گرد کے علاقوں میں ڈینگی مچھر سے جان لیوا بخار پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ کمشنر ملتان عمران سکندر نے ڈینگی کے خاتمے کی مہم میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ (سی ای او ہیلتھ)سمیت محکمہ صحت کے تمام افسران کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا ہے ۔کمشنر ملتان کی طرف سے لکھے گئے مراسلے میں کہا گیاہے کہ جنوبی پنجاب کے مرکزی شہر ملتان اورارد گرد کے علاقوں میں ڈینگی مکاو مہم ناکام ہوگئی ہے اور اسی وجہ سے ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں میں ڈینگی بخار پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیاہے۔کمشنر ملتان کی طرف سے کہا گیا سی ای او ہیلتھ سمیت تمام افسران کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے۔ سی ای اوہیلتھ کسی بھی ہیلتھ افسر کے ساتھ رابطے میں نہیں ہیں۔ اینٹی ڈینگی کمپین میں ہیتلھ انتظامیہ فیل ہو چکی ہے۔
ملتان سمیت گردونواح میں ڈینگی سے جان لیوا بخار پھیلنے کا خطرہ
May 18, 2019