حکومت تجارتی اورصنعتی شعبوں کے مسائل سے آگاہ ہے :گورنرپنجاب

لاہور (کامرس رپورٹر) حکومت تجارتی اور صنعتی شعبوں سے متعلق مسائل سے آگاہ ہے، کاروباری برادری کو سازگار کاروباری ماحول مہیا کرنے کیلئے تمام تر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ مشکل اقتصادی حالات میں مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں لیکن حکومت معیشت کو بہتر کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ ملک کی کاروباری برادری مشکل حالات میں اپنا کاروبار کر رہی ہے، ان کو در پیش مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں گئے۔ ان خیالات کا اظہارگورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چیئرمین عبدالرؤف مختار کی قیادت میں ایف پی سی سی آئی پنجاب کے وفد سے گورنر ہاؤس میں خصوصی ملاقات کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ مشکل حالات ضرور ہیں مگر حکومت وزیر اعظم عمران خاں کی قیادت میں کاروباری برادری کیلئے سازگار ماحول بنانے میں کامیاب ہو جائے گئی۔ ایف پی سی سی آئی ملک کی تمام ٹریڈ باڈیز کی واحدنمائندہ تنظیم ہے،وہ اپنے اراکین کو تجارت کے قوانین پر عمل کرنیکی طرف راغب کرئے ۔ ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین عبدالرؤف مختار نے کہاکہ حکومت ایف پی سی سی آئی کیساتھ ایک خصوصی کیمونیکشن چینل قائم کرئے کیونکہ ایف پی سی سی آئی اپیکس باڈی ہے۔

ای پیپر دی نیشن