ہلمند: اتحادی افواج کی ’’فرینڈ لی فائرنگ‘‘ 17افغان پولیس اہلکار ہلاک

May 18, 2019

کابل (نیٹ نیوز) افغان صوبے ہلمند میں اتحادی فوج کے فضائی حملے میں 17 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ صوبے ہلمند کے سربراہ صوبائی کونسل عطاء اللہ افغان کا کہنا ہے کہ اتحادی فوج کے حملے میں افغان پولیس اہلکار فرینڈلی فائر کا نشانہ بنے۔ افغان وزارت داخلہ نے واقعہ میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا واقعے کی حقیقی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں