پاک بحریہ کے 2300 ٹن وزنی جنگی جہاز کی رومانیہ میں لانچنگ

بچر ریسٹ (انٹرنیشنل ڈیسک) پاک بحریہ کیلئے بنائے جانیوالے 2300 ٹن وزنی جنگی جہاز (کارویٹ) کی رومانیہ میں لانچنگ ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاک بحریہ کے چیف آف اسٹاف ( پرسنیل) وائس ایڈمرل عبدالعلیم تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کارویٹ درمیانے سائز اور وزن کے جہاز ہیں جو مختلف مقاصد کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کے جنگی بیڑے میں6 پہلے جہاز کی شمولیت اس سال کے آخر تک جبکہ دوسرا جہاز 2020 کے وسط تک متوقع ہے۔ ان جہازوں کے پاک بحریہ کا حصہ بننے سے پاک بحریہ کی بحری سرحدوں کے دفاع کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔تقریب کے مہمان خصوصی وائس ایڈمرل عبدالعلیم کا کہنا تھا کہ ان جہازوں کی شمولیت سے بحرہند میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے اقدام کو بھی تقویت حاصل ہوگی۔ اس کے علاوہ انہوں نے جہازوں کی تیاری میں ڈامن شپ یارڈ کے تعاون اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...