کرپشن کیس: امیر مقام کا بیٹا 30 مئی تک جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل

پشاور ( آئی این پی) پشاور کی اینٹی کرپشن عدالت نے ایف آئی اے کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے امیر مقام کے بیٹے اشتیاق امیر کو 30 مئی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔شانگلہ الپوری روڈ تعمیر کرپشن کیس کی اینٹی کرپشن عدالت میں سماعت ہوئی، ایف آئی اے نے کیس میں گرفتار امیر مقام کے بیٹے اشتیاق احمد کو عدالت میں پیش کیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے 11 روزہ جمسانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ایف آئی اے وکیل کا کہنا تھا کہ بشام الپوری پراجیکٹ کی لاگت 850 سے 28 سو ملین تک پہنچی۔ اشتیاق احمد کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اشتیاق کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔جو ریکارڈ ایف آئی اے نے پیش کیا ہے وہ اشتیاق نے خود انہیں دیا، اشتیاق کیخلاف وفاقی وزیر مراد سعید مہم چلا رہے ہیں، مراد سعید نے نیب سمیت دیگر اداروں کو انکوائری کیلئے خطوط لکھے، عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اشتیاق کو جیل بھیج دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...