مریم نواز کے پارٹی عہدہ کیخلاف درخواست 27 مئی کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(نا مہ نگار)الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو پارٹی عہدہ دینے کے خلاف تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے معاملہ کی سماعت کیلئے 27 مئی کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کو نوٹسز موصول ہو گئے ہیں۔ جمعہ کو پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان 27 مئی کو صبح 10 بجے اس معاملہ کی سماعت کرے گا۔پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے فرخ حبیب، پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف ملیکہ بخاری، پارلیمانی سیکرٹری برائے اوورسیز پاکستانیز جویریہ ظفر اور پارلیمانی سیکرٹری برائے اصلاحات، منصوبہ بندی و ترقی کنول شوذب نے مریم نواز کو مسلم لیگ (ن) کی نائب صدارت دینے کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے فرخ حبیب نے کہا کہ مریم نواز سپریم کورٹ کے فیصلہ کی رو سے کسی بھی سیاسی و عوامی عہدے کی اہل نہیں، مریم نواز کے معاملہ میں خود ان کے والد نواز شریف کی نظیر موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز بھی یقیناً بلاول کی طرح وراثت میں سیاسی جماعت چاہتی ہیں، آئین پاکستان اور انتخابی قوانین کسی نااہل شخصیت کو بہرحال سیاسی عہدہ سنبھالنے کی اجازت نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوں گے اور مریم نواز کی تقرری پر اپنا مؤقف قانونی انداز میں پیش کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...