ریڈیو پاکستان : 6 سٹیشنز بند‘ 4 کو ریلے میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

لاہور( کلچرل رپورٹر ) ریڈیو پاکستان نے اپنے 6 سٹیشنز بند اور 4 کو ریلے سٹیشنزمیں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کی طرف سے جاری مراسلہ کے مطابق مجوزہ بند ہونے والے سٹیشنز میں ہائی پاور میڈیم ویو ٹرانسمیٹنگ سٹیشنز کوئٹہ اور لاہور،براڈکاسٹنگ ہائوس راولپنڈی ۳،سینٹرل پروڈکشنز یونٹس لاہور اور کراچی شامل ہیں جبکہ پاکستان براڈکاسٹنگ ہائوس مٹھی،بھٹ شاہ،سرگودھا اور ایبٹ آباد کو ریلے اسٹیشنز میں تبدیل کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے دور میں 20مارچ کو ہونے والی بورڈ کی 379ویں میٹنگ میں اس حکم نامہ پر اتفاق کرلیا گیا تھا مگر بعد میں عوامی دبائو پر اسے 2ماہ تک ملتوی کیاگیا اور پچھلے ہفتے اس حوالے سے چپکے سے حکم نامہ جاری کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت ان سٹیشنز کو ختم کرکے ان زمینوں کو بیچنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...