نشوا کی ہلاکت کیس:25 مئی تک چالان جمع کرانے کا حکم

کراچی میں مبینہ غلط انجکشن سے نجی  ہسپتا ل میں 9 ماہ کی بچی نشوا کی ہلاکت کے کیس میں عدالت نے پولیس کو 25 مئی تک چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا۔  کراچی میں نشوا کی ہلاکت کے کیس کی جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت میں سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت گلستان جوہر میں واقع نجی ہسپتا ل کے مالکان سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔پولیس نے عدالت سے چالان پیش کرنے کے لیے مزید وقت مانگ لیا ۔عدالت نے پولیس کو 25 مئی تک چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ گلستان جوہر میں واقع نجی اسپتال میں لائی گئی 9 ماہ کی بیمار بچی نشوا کو مبینہ طور پر غلط انجکشن لگا دیا گیا جس کے اس کا دماغ مفلوج ہو گیا جس کے بعد بچی کا انتقال ہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن