سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ عوام کوبھگتنا پڑرہا ہے:وزیراعلی پنجاب

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ عوام کوبھگتنا پڑرہا ہے، ہماری جدوجہد ملک سدھارنے اورعوام کو خوشحال کرنے کی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ سابق ادوار میں کرپشن کا دور دورہ تھا، ماضی میں غلط پالیسیوں سے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کیا گیا۔عثمان بزدار نے کہا کہ گزشتہ 10 برس کے دوران ریکارڈ قرض لیے گئے، قرض ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے استعمال نہیں کیے گئے۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ مہنگے قرض لے کرذاتی نمود و نمائش کے منصوبے شروع کیے گئے، سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ عوام کوبھگتنا پڑرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک کو درست سمت میں لے کرجا رہی ہے، ہماری جدوجہد ملک سدھارنے اورعوام کو خوشحال کرنے کی ہے، ہمارا ہر قدم وطن عزیز کی بہتری کے لیے اٹھ رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن