وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے مختلف حادثات کا شکار ہونے دالوں کے لواحقین کی ملاقات، 54لاکھ روپے مالیت کی مالی امداد کے چیک تقسیم کیے گئے

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے بھکر کے قریب ایم ایم روڈ پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق طالبات اور رکشہ ڈرائیور  کے لواحقین کی ملاقات، وزیراعلیٰ سے ایم ایم روڈ پر ٹریفک حادثے میں زخمی طالبات کے لواحقین نے بھی ملاقات کی۔وزیراعلیٰ سے شدید بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے سے متاثرہ افراداوران کے لواحقین اور کوٹلہ جام میں اغواء کے بعد قتل ہونے والے بچے محمد حبیب کے والد محمدشکیل نے بھی 
ملاقات کی۔وزیراعلیٰ نے متاثرہ افراد سے ہاتھ ملایا اورانہیں دلاسہ دیا۔وزیراعلیٰ نے لواحقین میں مجموعی طور پر 54لاکھ روپے مالیت کے مالی امداد کے چیک تقسیم کیے۔

وزیراعلیٰ نے جاں بحق طالبات اور رکشہ ڈرائیور کے لواحقین کو 5، 5 لاکھ روپے مالی امداد کے چیک دیئے۔وزیراعلیٰ نے جاں بحق طالبہ اقراء رفیق کے والد محمد رفیق، سویرا شفیق کے والد محمد شفیق، مریم کے تایاابومحمد اکبر، ثوبیہ ارشد کے والد ارشد علی، عفت احمد کے والد ظہور احمد، مہرین یعقوب کے والد محمد یعقوب اور رکشہ ڈرائیور محمد امجد کے والد نذیر احمد کو مالی امداد کے چیک دیئے۔وزیراعلیٰ نے زخمی طالبہ ثانیہ بتول کے والدملازم حسین اورزخمی طالبہ ثنا ء پروین کے دادا فقیر حسین کوایک ایک لاکھ روپے مالیت کے چیک دیئے۔وزیراعلیٰ نے بارش کے باعث گھر گرنے سے شدید زخمی ہونے والی تہمینہ کے والد منظور حسین کو 3 لاکھ روپے کی مالی امداد کا چیک دیا۔وزیراعلیٰ نے منظور حسین کو گھر کی تعمیر ومرمت کے لئے ایک لاکھ روپے کا بھی چیک دیا۔آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق سمیرا کے والد محمد اسلم کو 8 لاکھ روپے کی مالی امداد کا چیک دیا گیا۔وزیراعلیٰ نے مقتول بچے محمد حبیب کے والد کومحمد شکیل کو 5 لاکھ روپے کی مالی امداد کا چیک دیا۔وزیراعلیٰ کاجاں بحق طالبات اور رکشہ ڈرائیور کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت۔جاں بحق طالبات کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ حادثے میں آپ کے پیاروں کے بچھڑنے کا دلی افسوس ہوا ہے، پنجاب حکومت کی ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں،حکومت آپ کو تنہا نہیں چھوڑے گی، زخمی طالبہ ثناء کے علاج معالجے کیلئے ہر طرح کی مدد کریں گے،بچی کے علاج معالجے کی ذمہ داری حکومت کی ہے جو احسن طریقے سے نبھائیں گے۔وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں کے مطالبے پر سرائے مہاجر میں ہائر سکینڈری سکول کے قیام کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا ہائر سکینڈری سکول کے قیام سے بچیوں کو سفر کی مشکلات سے چھٹکارا ملے گا۔وزیراعلیٰ کا گاؤ ں میں نمبردارکو بھی جلد مقرر کرنے کا اعلان۔وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری،ڈپٹی کمشنر بھکراورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن