استنبول (این این آئی)ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے لیبیا اور ترکی کے مابین سرحدی حد بندی کے معاہدے اور لیبیا میں فوجی مداخلت کے منصوبہ سازنیول چیف ایڈمرل جہاد یائجی کو چیف آف سٹاف تعینات کیا ہے۔ خیال رہے کہ ایڈمرل یائجی نے ترکی اور لیبیا کی قومی وفاق حکومت کے درمیان بحری حدود کا ایک معاہدہ کرانے ساتھ ساتھ لیبیا میں قومی وفاق کے دفاع کے لیے فوجی مداخلت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔جہاد یائجی کو لیبیا میں ترکی کی مداخلت کا سب سے اہم انجینئر اور حامی سمجھا جاتا ہے۔ وہ ترکی اور لیبیا کے مابین متنازعہ سرحدی حد بندی کے معاہدے کے بھی اہم منصوبہ ساز ہیں۔ یہ معاہدہ ترکی کی حکومت اور لیبیا کی قومی وفاق حکومت کے سربراہ فائز السراج کے درمیان گزشتہ برس نومبر میں طے پایا تھا۔یائجی’’بحیرہ روم سے ترکی کے پڑوسی لیبیا‘‘ کتاب کے مصنف ہیں۔ انہوں نے اس کتاب میں مشرقی بحیرہ روم میں واقع قدرتی وسائل میں انقرہ کے عزائم کا انکشاف کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مشرقی بحیرہ روم میں قدرتی گیس کے ذخائر کی مالیت 3 کھرب امریکی ڈالر ہے۔
لیبیا میںفوجی مداخلت کا منصوبہ ساز ترکی میں چیف آف سٹاف تعینات
May 18, 2020