بھارتی اہلکارمقبوضہ کشمیرمیں شہری آبادی کونشانہ بنارہے ہیں،سیاسی جماعتوں کی مذمت

May 18, 2020

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکورٹی فورس سی آر پی ایف کے اہلکاروں کی سویلین آبادی کیخلاف کاروائیوں کی شدید مذمت کی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی سیکورٹی اہلکار مقبوضہ کشمیر میں سویلین آبادی کو اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنا رہے ہیں اور لوگوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ سیاسی جماعتوں نے خاص طور پر بڈگام میں نوجوانوں پر سی آر پی ایف کی فائرنگ کا نوٹس لیا ہے۔

مزیدخبریں