روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں کرونا وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق

جینوا(اے پی پی) اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزینوں کا کہنا ہے کہ جنوبی بنگلہ دیش میں ہمسایہ ملک میانمار سے جان بچا کر آنے والے روہنگیا مسلمانوں کے ایک کیمپ میں کرونا وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق ہوئی ہے۔پناہ گزینوں کیلئے اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر کے دفتر نے کہا ہے کہ کاکس بازار میں قائم کیمپ میں جمعرات کے روز ایک پناہ گزین کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔اقوامِ متحدہ کے اس ادارے نے کہا ہے کہ متاثرہ شخص کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور اْس سے رابطے میں آنے والوں کا کھوج لگانا شروع کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن