کابل ،اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+شنہوا ) افغان صدر اشرف غنی اور عبداﷲ عبداﷲ کے درمیان شراکتی معاہدے پر دستخط ہوگئے۔پاکستان اور امریکہ نے خیر مقدم کیا ہے۔ عبداﷲ عبداﷲ قومی سلامتی اعلیٰ کونسل کی سربراہی کریں گے۔ معاہدے کے تحت موجودہ صدر اور چیف ایگزیکٹو عبداﷲ عبداﷲ کی ٹیم کے ارکان کوکابینہ میں شامل کیا جائے گا۔قندوز کے ظلع دشت آرچی میں فظائی حملے میں8طالبان اورلوگر میں چوکی پر طالبان کے حملے8سکیورٹی اہلکار مارے اور 5زخمی ہو گئے ہیں تاہم طالبان نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل نے شراکت اقتدار کے معاہدے کا خیر مقدم کرتے کہا دونوں رہنما مخلوط حکومت بنانے پر رضا مند ہو گئے ،نئی حکومت کے لئے نیک تمنائیں رکھتے ہیں عبداللہ عبداللہ افغان امن کونسل کے سربراہ ہونگے۔ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا امریکہ ،طالبان امن معاہدے نے افغان ،مفاہمت میں تاریخ رقم کی ہے،ضروری ہے جلد از جلد انٹرا افغان مذاکرات کئے جائیں،انہی کے زریعہ امن ممکن ہے ،تمام افغان دھڑے معاہدوں کا پاسدار کریں،افغانستان کیساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔پاکستان مستحکم ۔پر امن اور جمہوری افغانستان کا حامی ہے۔