عراق اور ایران کا باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق

May 18, 2020

بغداد(اے پی پی) ایرانی فوج کے اعلی عہدیدار مصطفی مردایان نے عراق کے وزیر دفاع جمعہ عناد سے ہونے والی ملاقات میں باہمی تعاون اور تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔ایران ٹی وی کے مطابق ایرانی فوج کے اعلی عہدیدار مصطفی مردایان نے نے جمعہ عناد کو نئی عراقی حکومت میں وزیر دفاع کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک دوست اور برادر ملک عراق کیساتھ باہمی تعاون خاص طور سے فوجی اور دفاعی تعلقات کے فروغ پر تیار ہے۔عراقی وزیر دفاع نے بھی دہشت گردی کیخلاف جنگ اور داعش دہشت گرد گروہ کا مقابلہ کرنے کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران کے تعمیری کردار کو سراہا۔

مزیدخبریں