اسلام آباد( سٹاف رپورٹر ) چین میں پاکستان کی سفیر نعمانہ ہاشمی نے کہا ہے کہ چین کی طرف سے پاکستان کو فراہم کئے جانے والے طبی آلات سے کرونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کے حوالے سے ملک کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین سدابہار تذویراتی شراکت دار ہیں اور کرونا وائرس کے مسئلے کے دوران ان کے دو طرفہ تعلقات مسلسل مضبوط اور مستحکم ہو رہے ہیں۔پاکستانی سفیر نے مزید کہاکہ چین نے نئی وباء سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کی کوششوں میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا۔