اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ کے چیف سیکرٹری نے بھارت کے سیکرٹری خارجہ ہرش وردھن سرنگھلا کو ایک خط لکھا ہے جس میں فارن سیکرٹری سے کہا گیا ہے کہ وہ اومان، دبئی، ایران اور خلیج کے ممالک میں پھنسے ہوئے کشمیری باشندوں کو فوری طور پر کشمیر لانے کیلئے انتظامات کرے۔ اپنے خط میں چیف سیکرٹری نے لکھا ہے کہ کشمیری کارکن ان ملکوں میں کرونا وائرس کی وجہ سے بے کار ہوتے ہیں اور ان ملکوں میں پھنسے ہوئے ہیں جن کی واپسی کے انتظامات کئے جائیں۔