سڈنی (اے پی پی) آسٹریلیا میں کرونا وائرس لاک ڈائون کے نتیجے میں 6 لاکھ کے قریب شہری روزگار سے محروم ہوچکے ہیں جو چالیس سال میں بیروزگاروں کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ قومی ادارہ شماریات کے مطابق اپریل سے شروع ہونے والے لاک ڈائون کے باعث 1 لاکھ افراد نے بیروزگاری کے دوران ملنے والی سہولیات کے لئے بھی اپلائی کیا ہے۔ لاک ڈائون کے باعث ملک میں ہر پانچواں شخص روزگار سے محروم ہے۔
آسٹریلیا میں 6 لاکھ شہری بیروزگار‘ 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
May 18, 2020